ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرن جوہر کی سنیما میں ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ دیکھتے تصویر وائرل

Karan Johar, Mulajt Movie
کیپشن: Karan Johar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی سنیما میں پاکستانی فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ دیکھتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر کرن جوہر کی سنیما میں ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ دیکھتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہو گئی ہے، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کافی حیران نظر آ رہے ہیں جبکہ پاکستانی فلمی شائقین کی جانب سے اس تصویر پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کرن جوہر کےسنیما آ کر ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ دیکھنے پر کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ فلم خصوصی طور پر فواد خان کی وجہ سے دیکھنے آئے تھے کیونکہ ان کا شمار بھی پاکستانی اداکار کے مداحوں میں ہوتا ہے۔ 

پاکستانی فلمی شائقین کا اس حوالے سے خیال ہے کہ کرن جوہر یہ فلم دیکھنے اس لیے آئے تھے تاکہ وہ اس فلم سے کچھ آئیڈیاز کاپی کر کے اپنی کسی فلم کے لیے اسکرپٹ تیار کر سکیں اور پھر اپنے تیار کردہ اسکرپٹ پر فلم بنانے کے لیے بطور ہیرو شاہ رخ خان کو کاسٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گلوکار ابرارالحق نے بھارتی فلم میں اپنا گانا کاپی کیے جانے پر بالی ووڈ کے پروڈیوسر کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ابرار الحق نے ایک ٹوئٹ میں اپنے مشہور گانے ’نچ پنجابن‘ کو فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-30/news-1667107005-8007.jpg