فاران یامین:جوہر ٹاؤن پولیس نے 02 رکنی متحرک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا.
گرفتار ملزمان میں محمد عمیر اور محمد شفیق شامل ہیں,ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتے اور فرار ہو جاتے تھے،ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی 3 عدد موٹر سائیکل' 2 عدد موبائل اور 20 ہزار روپے برآمدکر لیے گئے ،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے , ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محمد ذکا کہتے ہیں ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،جبکہ ڈکیت اور چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔