ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال سے انجکشن چوری کرنیوالا اہلکار ملازمت سے معطل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری : سروسز ہسپتال سے ایم آر آئی کنتراسٹ انجکشن چوری کرتا اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ 
 سکیورٹی انچارج نے شک گزرنے پر ٹیکنالوجسٹ زبیر شکور کی تلاشی لی ، دوران تلاشی اہلکار کے پاس سے 5 انجکشن برآمد  ہوئے۔ جس کے بعد ٹیکنالوجسٹ زبیر شکور کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ شادمان کو درخواست بھی دیدی گئی ۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں کو انجکشن فراہم کرنے کی بجائے بازار میں فروخت کئے جانے تھے ۔ محکمہ صحت نے ٹیکنالوجسٹ زبیر شکور کو ملازمت سے معطل کر دیا۔