ڈی آئی جی آپریشنز کا اُردل روم، سینکڑوں اہلکاروں کے مسائل سن کر نمٹائے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ڈی  آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم لگایا۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز نے آفیشلزکے54شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس  اور اپیلوں کی سماعت کی۔ 150افسران  اور  جوان ٹرانسفر ، پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور  دیگر کاموں کیلئے پیش ہوئے۔
اردل روم میں انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان پیش ہوئے۔  ڈی آئی جی آپریشنز نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا کہ اردل روم کامقصد خود احتسابی،محکمانہ سزا وجزا کا عمل برقرار رکھنا ہے۔