اسد قیصر کی لاہور میں شہزاد فاروق سے ملاقات

Asad Qaisar, Shahzad Farooq, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر  نے  پی ٹی آئی رہنما میاں شہزاد فاروق کے گھر جا کر ان کے ساتھ ملاقات کی۔
اسد قیصر کی ماڈل ٹاؤن میں میاں شہزاد فاروق سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  ملک احمد خان بھچر  اور  ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی بھی موجودبھی موجود تھے۔ 
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخوندازادہ حسین یوسفزئی ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وکلابھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ 
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ ضمنی الیکشن کے نتائج کےحوالےسے گفتگوکی گئی۔ پی ٹی آئی وکلاٹیم نےاسد قیصر کو گرفتار کارکنوں سےمتعلق بریفنگ بھی دی۔