جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل نہ ہو سکا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے  جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ گھر کی چھت سے کیسے گری، ملازمہ  کی پر اسرار موت کا معمہ حل نہ ہو سکا ۔

جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں ملازمہ علیزہ کا  پراسرار موت کا واقعہ قتل ہے یا خودکشی؟ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ سٹی 42 نے واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی ۔

گھریلو ملازمہ علیزہ کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ 26 اپریل کی صبح وفاقی کالونی میں پیش آیا ۔ سی سی ٹی وی میں 26 سالہ علیزہ کو گھر کی چھت سے نیچے گرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے ۔  گھریلو ملازمہ کی ہلاکت بظاہر چھت سے گرنے کے باعث ہوئی ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لئے پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ۔ 

 علیزہ کے شوہر اسد علی نے مالک مکان شیخ انیس اور اسکی بیٹیوں پر قتل کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے ۔