ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قمر الزمان کائرہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کا مطالبہ کردیا

قمر الزمان کائرہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے ہے کہ آزادی مارچ کا نتیجہ صرف اور صرف حکومت کا جانا ہے، عوام نے حکومت کی پالیسیوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جماعتیں ہی نہیں تاجر، دکاندار سب سڑکوں پر ہیں، لوگ حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اورجلد از جلد حکومت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

حکومت کا جانا اب ٹھہر گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، عوام کو تکلیف دینے کے سوااس حکومت نے اور کچھ نہیں کیا۔ قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت جذبہ انتقام میں سیاسی لیڈروں کے جان سے کھیل رہی ہے۔

 آصف زرداری کی صحت کے معاملے پر حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، آصف زرداری کو بغیر کسی وجہ کے جیل میں رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہےآصف زرادری کو فوری رہا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کشمیر کا کیا مقدمہ لڑے گی جو خود تنہائی کا شکار ہو۔

 انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے نہ کوئی این آراومانگ رہا ہے اور نہ کسی کواین آر او چاہیے، انہوں نے واضح کیا کہ آزادی مارچ میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔

      

Shazia Bashir

Content Writer