پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں سے متعلق اہم فیصلہ، عدالت عالیہ نے پرائیویٹ سکولوں کو ازسرنو فیسوں کا تعین کرنے کا حکم دیدیا۔  

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل سمیت دیگر کی درخواستوں پر پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس کے مطابق تمام پرائیویٹ سکول سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں کا تعین کریں گے، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے فیسوں کے ازسر نو تعین تک کسی طالب علم سے اضافی فیسں وصول نہیں کی جائے گی، عدالتی حکم بارے نجی سکول ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے ہر حکم پر عملدرآمد کے پابند ہو ں گے،نجی سکول سپریم کورٹ کے فیصلے سےزیادہ وصول کی گئی  فیسیں 7 روز میں واپس کرنے کے پابند ہوں گے۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی 11 دسمبر کو عدالتی حکم پرعملدرآمد رپورٹ پیش کرے، اضافی فیسیں وصول کرنے کے خلاف جوڈیشل ایکٹیوزم پینل سمیت والدین کی جانب سے ہائیکورٹ سےرجوع کیاگیا تھا۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پرائیویٹ سکول سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس زیادہ فیسیں وصول کر رہے ہیں۔

درخواستگزاروں  نے عدالت سےاستدعا کی کہ اضافی فیسیں وصول کرنے کا اقدام کالعدم قرار اور زیادہ فیسیں وصول کرنے والےنجی سکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer