تبدیلی سرکار نے ایدھی فاؤنڈیشن کو بھی نہ بخشا

تبدیلی سرکار نے ایدھی فاؤنڈیشن کو بھی نہ بخشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) میو ہسپتال انتظامیہ نے ایدھی سنٹر کو تالا لگا کر ایمبولینسز کو بھی ہسپتال سے باہر نکال دیا، مریض سستی ایمبولینس سروس سے محروم ہوگئے۔

میو ہسپتال میں چھبیس برس سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ایدھی فاؤنڈیشن کے سنٹر کو انتظامیہ نے تالا لگا کر تمام ملازمین اور ایمبولینسز کو ہسپتال کی حدود سے باہر نکال دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایدھی سنٹر کو بند کرنے کے ساتھ ایدھی ایمبولینسز کے ہسپتال میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایدھی سنٹر کی بندش سے میو ہسپتال میں آنے والے مریض سستی ایمبولینس سروس سے محروم ہوگئے ہیں۔ یہ امر حیران کن ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے پرائیویٹ ایمبولینسز کے میو ہسپتال میں داخلے پر پابندی نہیں لگائی اور ان کی آزادانہ آمد و رفت جاری ہے لیکن صرف ایدھی کی سستی ترین ایمبولینس سروس کو ہی بند کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ ایدھی ایمبولینسز سے ہسپتال میں ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پڑتا ہے اس لئے ایدھی سنٹر بند کیا گیا ہے۔