بیٹی نہیں بیٹا پیدا ہوا ، شہری کا سروسز ہسپتال انتظامیہ پر  نومولود تبدیل کرنے کا الزام

 بیٹی نہیں بیٹا پیدا ہوا ، شہری کا سروسز ہسپتال انتظامیہ پر  نومولود تبدیل کرنے کا الزام
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری :سروسز ہسپتال میں مبینہ طور پر نومولود تبدیل کردیا گیا۔
شہری کامران نے ہسپتال کے عملے پرنومولود غائب کرنے کا الزام عائد کردیا۔شہری  نے پولیس اور انتظامیہ کو درخواست دے دی.سروسز ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔
کامران   کا کہنا ہے دوران حمل متعدد الٹراساؤنڈ میں بیٹا بتایا جاتا رہا ہے  جبکہ آپریشن کے ایک روز بعد بتایا گیا کہ بیٹی ہوئی  ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال کی فائل پر بھی بیٹا پیدا ہونا درج کیا گیا۔ شہری کا مزید کہنا ہے کہ میرا بچہ مبینہ طور پر تبدیل کیا گیا  ہے  جس میں  ہسپتال کا عملہ ملوث ہے۔
 پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم  نے کہا کہ معاملے پر مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔
  انتظامیہ کے مطابق تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی این اے ٹیسٹ تجویز کیا ،ڈی این اے کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خط لکھ دیا گیا۔