ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر قائد کے باسیوں کو بلوں کی ادائیگی میں ریلیف مل گیا

شہر قائد کے باسیوں کو بلوں کی ادائیگی میں ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہریوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے پانی اور سیوریج کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین اب اپنے واجب الادا بل 3 جون 2026 تک جمع کروا سکیں گے۔

ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق تاریخ میں توسیع کا مقصد صارفین کو ادائیگی کیلئے اضافی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بروقت اپنے بل جمع کرا سکیں۔

ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ توسیع شدہ مدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بل جلد ادا کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ کٹوتی یا دیگر مشکلات سے بچا جا سکے۔

کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی سے شہر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام کی بہتری کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔