ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھنڈر سٹارم آنے کا امکان

 تھنڈر سٹارم آنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آج شب 4 سے 6 گھنٹوں کے دوران تلہ گنگ، اٹک، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال،میں تھنڈر سٹارم آنے کا امکان ہے۔  

اس کے ساتھ  جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش (تھنڈر سٹارم) آنے کا امکان ہے 

ان علاقوں میں کہیں کہیں ژالہ باری یا موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

 میٹ ڈیپارٹمنٹ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج شب کے لئے جو فورکاسٹ کی اس میں یہ دلچسپ اطلاع بھی دی کہ " ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا" . اس احمقانہ کلام کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

  ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال 

اسلام آباد:            اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔Prob:65%

خیبرپختونخوا:         صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد ،ہری پور،چترال، دیر ، سوات ،مالاکنڈ ،بونیر،پشاو ،صوابی،مردان،کوہاٹ،کرک اور گردونواح میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے 

پنجاب            صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان  ہے ۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ،لاہوراور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے 

سندھ : کر اچی سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے 

بلوچستان :         صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔


کشمیر اور گلگت بلتستان:           گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔



آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : موہنجوداڑو ، سبی 48، دادو،جیکب آباد،شہید بینظیر آباد، لسبیلہ اور تربت میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔