گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

 گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع
کیپشن: rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آج رات   پنجاب ، اسلام آباد،خیبر پختونخوا ، میں آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ  زیریں  اور مشرقی بلوچستان ،  گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری ،  سندھ میں  بعض مقامات پر  جھکڑ چلنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ 
    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بدھ کے روز اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ  بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔خیبرپختونخوا میں دیر، سوات،  چترال، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور میں   آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں   آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور  چند  مقا مات پر ژالہ باری  اور  موسلا دھار بارش  بھی متوقع ہے ۔

پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ،لیہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،  راولپنڈی، جہلم ، اٹک، چکوال، مری اور گلیات میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، لاہور اورجہلم  میں موسلادھار بارش اور  ژالہ باری  کا بھی امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا،   پنجگور، قلات، لسبیلہ، سبی، خضدار اور گردونواح میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر   میں تیز ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  کشمیر میں چند  مقامات پر ژالہ باری موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔