شیخ رشید نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب طلبی پر جواب جمع کرادیا

شیخ رشید نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب طلبی پر جواب جمع کرادیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق القادر ٹرسٹ کیس میں نیب طلبی پر جواب جمع کرادیا۔

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز خان نیب میں پیش ہوئے اور سابق وزیر کی جانب سے جواب نیب میں جمع کرایا۔شیخ رشید کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ وفاقی کابینہ میں القادر ٹرسٹ کیس کا معاملہ جب آیا تو میں کابینہ میٹنگ میں موجود نہیں تھا، کابینہ میں القادر ٹرسٹ کیس آئٹم آنے سے قبل کابینہ اجلاس چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

 شیخ رشید نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ میرے پاس القادر ٹرسٹ سے متعلق کوئی ثبوت یا انفارمیشن نہیں، یہ معاملہ کابینہ میں آنے کے وقت اس وقت کے احتساب وزیر شہزاد اکبر سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے، شہزاد اکبر سے ان دنوں میری کوئی بات چیت بھی نہیں تھی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-05-30/news-1685443976-8409.jpeg

  واضح رہےکہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیا تھا جب کہ ان سے اس حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔ خیال رہے اس قبل شیخ رشید نے القادر کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابینہ اجلاس میں شامل نہیں تھے۔ صرف چند ہفتے قبل انہوں  نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 190ملین  کے کیس میں عمران نیازی کے ساتھ "چٹان" کی طرح مضبوط کھڑے ہیں ۔