(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہم اسرائیل کو بطور ریاست نہیں مانتے ، فلسطین ہو یا اسرائیل ہماری ریاستی پالیسی واضح ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسرائیل کاکوئی سرکاری دورہ نہیں ہوا،ہم اسرائیل کو بطور ریاست نہیں مانتے ، فلسطین ہو یا اسرائیل ہماری ریاستی پالیسی واضح ہے ، اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،متعلقہ حلقوں سے بات کرکے آفیشل بیان دیں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہماری فلسطین اور کشمیر کاز کے ساتھ وابستگی ابدی ہے، اسرائیل جانے والوں کو سابق حکومت میں جانے کی اجازت کیوں دی گئی؟
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکر احمد قریشی کو برطرف کردیا۔
پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی مؤقف پر سختی سے کاربند ہے، وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا،سستی سیاسی شہرت کے لئے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیا ل کریں۔
وزیراطلاعات نے بتایا کہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو برطرف اور آف ائیر کردیاگیا ہے، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔