ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کب کھلے گی،نوٹیفکیشن جاری

لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کب کھلے گی،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی یکم جون سےکھولنے کا فیصلہ کرلیا،تمام شعبہ جات کےاساتذہ و ملازمین کو ڈیوٹی پر بلا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نےتعلیمی اداروں میں پندرہ جولائی تک چھٹیوں کےباوجود اساتذہ و ملازمین کو حاضر ہونے کےاحکامات جاری کر دیئےہیں،یکم جون سے یونیورسٹی نےاساتذہ اور ملازمین کو بلایا ہے، اس ضمن میں رجسٹرار لاہور کالج نےنوٹی فکیشن جاری کردیا،نوٹی فکیشن کے مطابق اساتذہ کو ڈیوٹی پر بلانےکا اختیار شعبہ جات کے سربراہوں کوسونپ دیا گیا ہے،شعبہ جات کے سربراہ روٹیشن پالیسی کےتحت اساتذہ اور اپنے ماتحت عملےکو ڈیوٹی پر بلائیں گے،خیال رہےکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اپنی طالبات کیلئےیکم جون سے آن لائن کلاسز کا بھی اجراء کرے گی۔

دوسری جانب لاہور کالج کےمختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طالبات کواپنی سمیسٹر فیس جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں،تاہم فیس جمع کرانےکےشیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے،لاہور کالج نے طالبات کو 6 جون تک اپنی فیسیں جمع کرانے کا وقت دے دیا ہے،یونیورسٹی انتظامیہ نےموقف اپنایا ہےکہ موجودہ صورتحال کےباعث فیس جمع کرانے کیلئےدبائو نہیں ڈالا گیا،اس لیے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہےکہ چھ جون کےبعد فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی الیکٹریکل انجینئرنگ ڈگری پانچ سال بعد منظور ہوگئی جس پر پاکستان انجینئرنگ کونسل نے طالبات کو ڈگریاں جاری کرنے کی اجازت دے دی تھی۔لاہور کالج کی سیشن 2014 سے 2016ء تک تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کو ڈگریاں جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے مطلوبہ سٹاف کی بھرتی اور لیبارٹریز کو اپ گریڈ کرلیا ہے۔وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ فیکلٹی، لیب انجینئرز، لیب سپروائزر اور لیب ایکوپمنٹ کی کمی کی وجہ سے طالبات کا مستقبل پچھلے دو سالوں سے داؤ پر تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer