لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نےفیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نےفیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی، طالبات 6 جون تک اپنی فیسیں جمع کرا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کالج کےمختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طالبات کواپنی سمیسٹر فیس جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں،تاہم فیس جمع کرانےکےشیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے،لاہور کالج نے طالبات کو 6 جون تک اپنی فیسیں جمع کرانے کا وقت دے دیا ہے،یونیورسٹی انتظامیہ نےموقف اپنایا ہےکہ موجودہ صورتحال کےباعث فیس جمع کرانے کیلئےدبائو نہیں ڈالا گیا،اس لیے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہےکہ چھ جون کےبعد فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی الیکٹریکل انجینئرنگ ڈگری پانچ سال بعد منظور ہوگئی جس پر پاکستان انجینئرنگ کونسل نے طالبات کو ڈگریاں جاری کرنے کی اجازت دے دی تھی۔لاہور کالج کی سیشن 2014 سے 2016ء تک تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کو ڈگریاں جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے مطلوبہ سٹاف کی بھرتی اور لیبارٹریز کو اپ گریڈ کرلیا ہے۔وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ فیکلٹی، لیب انجینئرز، لیب سپروائزر اور لیب ایکوپمنٹ کی کمی کی وجہ سے طالبات کا مستقبل پچھلے دو سالوں سے داؤ پر تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ ماہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کاخزانچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے گورنر پنجاب کی ہدایت پر محمد ریاض کو خزانچی تعینات کرنے کی سفارش کردی۔خزانچی تبدیل کرنے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی گئی تھی۔ گورنر پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے خزانچی کو تبدیل کرنے کی ہدایات کی تھیں۔ اس ضمن میں وائس چانسلر کے نام ایک خط لکھا گیا تھا جس میں گورنر پنجاب نے خزانچی کو تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔عبد الغفارلاہورکالج میں چھ سال سے خزانچی کے عہدے پرتعینات ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer