ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری یونیورسٹیوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سرکاری یونیورسٹیوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  پنجاب کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کو رواں سال کے آخر تک سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں توانائی کی ترقیاتی منصوبوں پر محکمانہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،  سیکرٹری توانائی عامر جان نے محکمانہ مسائل پر بریفنگ بھی دی جبکہ اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں اور منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے جلد حل کر لیں گے، پنجاب کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کو رواں سال کے آخر تک سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا جبکہ محکمہ توانائی میں خالی آسامیوں کو میرٹ پر شفاف طریقے سے جلد پر کیا جائے،

ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی میں ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری توانائی اور ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer