ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہوا،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہوا،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ عوام کے خلاف کسی بھی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے۔

ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر صوبوں کی رائے تقسیم ہے، فائنل یہ ہوا کہ معاشی سرگرمیاں متاثر کرنے والا فیصلہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے خلاف کسی بھی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف فرنٹ پر لڑ رہے ہیں، وفاق سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا، صحت کارڈ پر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وفاق صوبوں سے ہی عوام کے ٹیکس کا پیسہ اکٹھا کرتا ہے، ہمارے پیسے شاہ خرچی پر خرچ نہیں ہونے دیں گے، عوام کے منتخب نمائندوں پر ذمہ داری ہے کہ کفایت شعاری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں، چاہتے ہیں ہمارے ساتھ انصاف ہو، این ایف سی میں ہمارا شیئر نہیں دیا جارہا، شیئر نہ دینے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔