ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحانات ،جعلی رولنمبر سلپ پر پیپر دینے والے 4 امیدوار پکڑے گئے

میٹرک امتحانات ،جعلی رولنمبر سلپ پر پیپر دینے والے 4 امیدوار پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک انگریزی کے پیپر کے دوران مختلف امتحانی سنٹرز سے جعلی رولنمبر سلپ پر امتحان دینے والے 4 امیدوار پکڑے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق جعلی رولنمبر سلپ پر امتحان دینے والوں میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سے قمر الزمان کو نقل کرتے پکڑے گیا،رائیونڈ کے خدیجہ الکبرا ایجوکیشن سسٹم سے محمد بلال جاوید نقل میں ملوث پائے گئے،کوٹ سردار محمد خان سنٹر سے عطاء الرحمن اور مبشر اقبال پکڑے گئے۔

کنٹرولرامتحانات توصیف الرحمان کا کہنا ہےکہ متعلقہ امیدواروں کیخلاف یو ایم  کیسز بنا کر حوالہ پولیس کردیا گیا،جعلی رول نمبر سلپس بنانے والے ٹیچر داؤد سے بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔