باسم سلطان: عید الفطر کی آمد کے پیش نظر پردیسیوں کی بڑی تعداد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث لاہور کے مختلف لاری اڈوں پر رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
لاری اڈوں پر کرایہ نامے آویزاں کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق لاہور سے مختلف شہروں کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے چکوال کا کرایہ 1690 روپے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کرایہ 1060 روپے، ظفروال اور نارووال کا کرایہ 690 روپے، سیالکوٹ کا کرایہ 740 روپے، جھنگ کا کرایہ 1250 روپے، گجرات کا کرایہ 590 روپے، فیصل آباد کا کرایہ 700 روپے، ملتان کا کرایہ 2000 روپے، راجن پور کا کرایہ 3000 روپے اور پنڈی کا کرایہ 1600 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ٹیمیں بھی لاری اڈوں پر متحرک ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی شکایت اور غیر قانونی کرایوں سے بچا جا سکے۔ اسی طرح ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں نے سڑکوں کی دھلائی کا عمل بھی جاری رکھا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔
دوسری جانب آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن نے عید سے قبل ٹول ٹیکس میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے اور حکومت کو اضافہ واپس لینے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔