ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو عید کی مبارک 

City42, Pakistan Tajakistan, City 42, Imam Ali Rehmanov
کیپشن: صدر امام علی رحمانوو اور وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستانی پرائم منسٹر کے تاجکستان دورہ کے دوران یہ تصویر 2 جولائی 2024 کو بنائی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعظم  شہباز شریف نے  تاجکستان کے صدر کو ٹیلی فون کر کے انہیں عید الفطر کی مبارک دی۔

وزیراعظم شہباز اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوو کا ٹیلیفونک رابطہ کل ہفتے کی شام ہوا۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر  امام علی رحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے صدر امام علی رحمان کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، تعلقات کے مزید فروغ کیلئے آئندہ کے باہمی لائحہ عمل و مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا، اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کرغز-تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے پر دستخط کو سراہتے ہوئے صدر تاجکستان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ تاجکستان میں مئی 2025 کے اواخر  میں  دوشنبے میں "گلیشئیر کی حفاظت" کانفرنس میں شرکت کے  منتظر ہیں. 

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر امام علی رحمن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔