ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عید سے پہلے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات 

Police Security , Eid Festival, City42, Muslim Festivals , Eid Day , Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عید الفطر  سے پہلے راولپنڈی میں  پولیس نے موثر سیکورٹی انتظامات کر لئے ہیں۔ 

راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسر  ڈیوٹی سرانجام دیں گے،

700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

عید کے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں۔

پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

چاند رات پر شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 30 خصوصی پکٹس قائم کی ہیں۔

خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،۔

ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ بھی فرائض سرانجام دیں گے،

چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ علاقہ میں خصوصی گشت کے فرائض سرانجام دیں گے،

سی پی او سید خالد ہمدانی  نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر فوک پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،۔ انہوں نے کہا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا،