جنید ریاض: لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے اردو کے پرچے کے دوران کنٹرولر اسکواڈ نے مختلف امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مارے، جہاں ایک امیدوار کو غیر قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سنگھ پورہ میں ایک امیدوار اردو کے پرچے کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔
کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ امیدوارہ کے خلاف غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے پر یو ایم سی درج کر لیا گیا ہے، جبکہ بورڈ کے امتحانی مراکز کی سخت نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔