ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی کے دوران قتل، ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد

ڈکیتی کے دوران قتل، ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے ملزم محمد رضوان کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی پھانسی کی سزا برقرار رکھی ہے۔

دو رکنی بینچ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل تھا، جس نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم کی سزائے موت کی توثیق بھی کر دی۔

استغاثہ کے مطابق محمد رضوان نے 2020 میں فیصل آباد کے علاقے تھانہ بٹالہ کالونی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران شہباز محمود کو قتل کیا تھا، جبکہ ملزم کو واردات کے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل شیخ محمد آصف نے سزا برقرار رکھنے کی استدعا کی، جبکہ وکیل صفائی نے ملزم کی بریت کے لیے دلائل دیے، تاہم عدالت ان دلائل سے مطمئن نہ ہوئی اور اپیل خارج کر دی۔