اساتذہ کا اے جی پنجاب کے نام خط،بڑی دھمکی دیدی

اساتذہ کا اے جی پنجاب کے نام خط،بڑی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)رہنما پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب وحید مراد یوسفی اور دیگر اساتذہ کا اے جی پنجاب کے نام خط لکھا دیا، وحید مراد یوسفی کا کہنا ہے کہ مالی سال کے خاتمے سے قبل اساتذہ کی مالی مراعات روکنے پر شدید احتجاج کریں گے، 24 جون سے مالی سال کا اختتام ظالمانہ اقدام ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پنجاب ٹیچرز یونین وحید مراد یوسفی اور دیگر اساتذہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے نام مشترکہ خط لکھ دیا۔ خط میں وحید مراد یوسفی کا کہنا تھا کہ آج اے جی اور اس کے ذیلی ضلعی دفاتر میں اساتذہ کے بلز نہیں لئے گئے تو شدید احتجاج کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت 24 جون سے مالی سال کا اختتام ظالمانہ اقدام ہے۔

اللہ بخش قیصرکا کہنا تھا کہ اےجی پنجاب کے خلافِ قانون اقدام سے اساتذہ در بدر کی ٹھوکریں کھا رہےہیں ،30 جون کو اے جی اور اس کے ذیلی ضلعی اکاؤنٹس کے دفاتر رات بارہ بجے تک کھلے رکھے جائیں۔رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ اے جی پنجاب تمام ضلعی اکاؤنٹس آفیسرز کو بلا تاخیر احکامات جاری کریں ، اساتذہ کرام کو مراعات دیکر بجٹ کو سرنڈر ہونے سے بچایا جائے۔

دوسری جانب  پنجاب ٹیچرز یونین نے15 جولائی تک کوٹہ کےمطابق ان سروس پرموشن نہ کرنے پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کےخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔ایک ماہ قبل ہونے والی ڈی پی سی کےمنٹس آف میٹنگ جاری نہ ہو سکے،پنجاب ٹیچرزیونین کےجنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ بار بار یاد دہانی کےبعد بھی اساتذہ ان سروس پرموشن سے محروم ہیں۔

میرٹ سنیارٹی لسٹیں بھی آویزاں نہیں کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ان سروس پرموشن کی پوسٹوں بارے کوئی حتمی تعداد نہیں بتائی جارہی،رانا لیاقت علی نے دھمکی دی کہ 15 جولائی تک ان سروس پرموشن زیر التواء کوٹہ کےمطابق نہ دی گئی تواحتجاج کیا جائےگا،وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکولز لاہور کے اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer