"پاکستان کو کمیشن مافیا اور منی لانڈرنگ کا قبرستان بنا دیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے عوامی مسائل حل نہ کیے جانے کا اعتراف کر لیا، کہتےہیں کہ سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کے بجائےعوامی مسائل پر توجہ دی جائے، ملک میں ایک بھی ایماندار قیادت ہوتی تو عمران خان کیلئے ٹف ٹائم ہوتا۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری نمائش کا دورہ کیا، ایکسپو سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کہا کہ سرسید ٹرین کے بعد کوئی اور مسافر ٹرین نہیں چلائیں گے، اب ریلوے ٹریک کو بہتر کرنے کے ساتھ چھ مال گاڑیاں چلائی جائیں گی، انہوں نے قبضہ گروپ کو ریلوے کی زمین واپس کرنے کے لیے 90 روز کی مہلت دے دی۔

شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ پاس ہو چکا ہے، کل سے عمران خان کی سیاست شروع ہونے جارہی ہے، پاکستان کو کمیشن مافیا اور منی لانڈرنگ کا قبرستان بنا دیں گے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت مریم نواز کے ہاتھ میں چلی گئی ہے، اے پی سی میں شامل اتحادی جماعتیں مولانا فضل الرحمن سے ہی ہاتھ کر گئیں۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا  کہ عوام کے حالات زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جس کی وجہ سے لوگ حکومت سے ناخوش ہیں،انکا کہنا تھا کہ وہ ڈیل کے نہیں ڈھیل کے حق میں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer