ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روایتی جنگ میں بھارت کو شکست، آج تک ہماری کامیابی کے تذکرے ہو رہے ہیں؛ وزیراعظم

روایتی جنگ میں بھارت کو شکست، آج تک ہماری کامیابی کے تذکرے ہو رہے ہیں؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کامیابی سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو  شکست دی، دنیا اس کامیابی پر دنگ رہ گئی اور آج تک ہماری کامیابی کے تذکرے ہو  رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ائیر فورس نےکمال کردیا اور  پوری قوم متحد ہوگئی، ایک بہترین کارکردگی پر اللہ نے عزت بخشی۔ 

شہباز شریف نےکہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دورہ امریکا کامیاب رہا ، انہوں نے غزہ کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف ساری دنیا کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو ظلم ہو رہا ہے وہ دیکھا نہیں جارہا، پاکستان غزہ کے مظلوموں کے لیے امداد بھجوا رہا ہے ، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائی گئی ہے، لاہور ریلوے  اسٹیشن  پر انقلابی تبدیلی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، ریلوے ٹکٹنگ کا نظام مکمل طور  پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب وزارتوں کو  اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔