ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بانی کے بیان کی تردید ہو گئی, بیٹے پاکستان آئیں گے

Bani PTI, Shaikh Waqas Akram, PTI Protest, Five August protest, Adiala Jail, Qasim and Suleman
کیپشن: بانی نے اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے لئے پانچ اگست کو احتجاج کرنے کی ہدایت کے ساتھ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے بھی اس احتجاج میں شامل ہونے کی ہدایات دی تھیں، کل منگل کے روز یہ اطلاع آئی تھی کہ بانی نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کسی احتجاج مین شریک ہونے کے لئے پاکستان نہیں آئیں گے، آج بدھ کے روز پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے تحریری بیان جاری کر کے بانی کے حوالے سے اس خبر کو غلط قرار دیا اور کہا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آئیں گے۔ سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے اس اعلان کی لندن میں موجود بانی کے بیٹوں کی طرف سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بانی کے اس بیان کی تردید ہو گئی کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آ کر احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے۔

 تحریک انصاف نے اعلیٰ ترین سطح پر اس بیان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کی تاریخ طے ہ ہونا باقی ہے۔ وہ پاکستان آئیں گے اور احتجاج میں بھی شریک ہوں گے۔

 پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روکنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا اور اس معاملہ پر تحریری بیان جاری کیا ہے۔۔

اپنے تحریری بیان میں شیخ وقاص اکرم نے ان خبروں کی تردید کی جن میں عمران خان کی جانب سے قاسم اور سلیمان کے پاکستان نہ آنے کا کہا گیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، صرف تاریخ طے ہونا باقی ہے، ‏بانی نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے نہیں روکا۔

Caption پی ٹی آئی کے بانی کی ایک فائل فوٹو۔ انہیں ایک پراپرٹی ٹائیکون کی انگلینڈ میں پکڑی گئی منی لانڈرنگ کی بھاری رقم کو پاکستان واپس لانے کے معاملہ میں سنگین نوعیت کی  کرپشن کے مقدمہ میں قید کی سزا ہوئی ہے۔

عمر ایوب کا مختلف بیان

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  خان سے کسی صحافی نے قاسم اور سلیمان کے پاکستان نہ آنے کے متعلق پوچھا تو عمر ایوب خان نے کہا  کہ عمران خان کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں مہم چلا رہے ہیں، ان کی مرضی ہے۔ وہ جب بھی آنا چاہیں آسکتےہیں۔

اس سے پہلے  یہ خبر  آئی تھی کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے بیٹوں کی پاکستان آمد کے متعلق سوال کے جواب میں صحافی کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹے پاکستان نہین آئیں گے اور یہاں کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔ 

 اس خبر کو لے کر میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ بات پھیل گئی کہ بانی نے دوسروں کو تو اپنی جیل سے رہائی کے لئے احتجاج کرنے کے لئے کہا ہے لیکن اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو  احتجاج کے لئے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔