ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

عمران خان کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
کیپشن: imran khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ‏ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور لایا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور بابر اعوان  بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیااور اجلاس میں طے کیا گیا کہ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ قانونی ماہرین چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر کام شروع کریں۔