ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا دورہ

چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رمل دلدار: چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا دورہ ، وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹب پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔
 سٹی 42 کے مطابق چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور پی ایچ ڈی طالبات سے ان کے مسائل پوچھے۔
ڈاکٹر طارق بنوری چیرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ  ہماری پہلی ترجیح معیاری تعلیم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  وہ پہلے مرحلے میں 15 یونیورسٹیز کی مکمل تعلیمی خود مختار کریں گے اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ممکنہ طور ان میں سے ایک ہو گی۔لاھور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور میں پہلی یونیورسٹی ہے جس کا میں دورہ کر رہاہوں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی 

 علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں یونیورسٹیز میں توسیع کے نام پر معیار کو گرنے نہیں دیں گے۔ طالبات کے لیے ایسے پروجیکٹ شروع کیے جائیں جو انہیں مکمل مالی خود مختار ی دے سکیں ۔