سٹی 42: چارسال کے بعد ڈالرکے پَرکٹنے لگے،روپے کی قدر زیادہ اور ڈالرکی قیمت گرنے لگی،انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں پانچ روپے چھتیس پیسے کمی ریکارڈکی گئی۔
سٹی 42 کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے36 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر122 روپے 36پیسےکا ہو گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 122روپے 50پیسے پرٹریڈ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روپےکی قدربڑھنےسےقرضوں میں کمی ہوگی اور روپےکی قدرکےسبب45ارب روپےکا بوجھ کم ہوگا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔اپنے گمشدہ پیاروں کو ڈھونڈنا ہوگیا آسان، نئی ہیلپ لائن متعارف
کاروباری حضرات نے ڈالرکی مسلسل کم ہوتی قیمتوں پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلئے خوش آئند قراردیا ہے۔