سٹی 42: محمود اچکزئی نے ویڈیو بیان جاری کرتے کہا ہم نے بطور اپوزیشن 8 فروری کو اپنے چھینے گئے ووٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کے خلاف نکلے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی افواج، پولیس سے کوئی دشمنی نہیں۔ہم چاہتے ہیں تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں۔25 کروڑ عوام کی رائے کو زور زبردستی سے چھینا گیا۔ہم نے 8 فروری کو ووٹ چوری کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی ۔ہم اس کو ہمارے مقصد سے ہٹانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ بانی عام آدمی نہیں ہے 25 کروڑ عوام کا لیڈر ہے ۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی کو کوئی نقصان ہوا اس کی ذمہ دار سرکار ہو گی ۔ہمیں بانی کی صحت کا خیال ہے۔میں دعوے سے کہتا ہوں کہ بانی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پراپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جا رہا ہے ۔میں پی ٹی آئی کے کارکنان سے کہتا ہوں اپنے مشن سے پیچھے نہ ہٹیں۔بانی کے کارکنان مغرب سے مشرق تک اب بازاروں میں نکلیں۔دکانداروں سے کہیں ایک دن کیلئِے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔8 فروری کو دکانیں کاروبار بند کریں۔ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہمارا ساتھ دیں ۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی بہترین اسٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں ۔تحریک انصاف کے کارکنان کی توجہ اس طرف کم ہے ۔کل یا پرسوں ملک کے طول و عرض میں مشعل بردار جلوس ہوں گے۔ہم نے نہ کسی کو مارنا ہے نہ گالی دینی ہے ۔ہم آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں ۔جو پارٹی جیتے اقتدار سنبھالے ۔دوسری پارٹیاں ایک دوسرے کو معاف کریں ۔آئیں پاکستان کی تشکیل نو کریں ۔8 فروری کے بعد اس ابتداء کو انتہاء تک لے جائیں گے ۔
وزیراعظم شہباز سے دشمنی نہیں ان سے بھی کہتے ہیں کہ آئین کو آپ نے توڑا۔عدالتوں کے پر کاٹے پیکا آرڈینس لا کر اقدامات کئے ۔ آئیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مشعل بردار جلوس نکالیں ۔ ہم ظلم مٹانے نکلیں ہیں ۔ آو ہمارے ساتھ چلو۔