سٹی 42: اسٹیٹ بینک نے ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی کے لئے بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے۔ہفتہ 31 جنوری کو ٹیکس وصولی کے لیے بینکوں کے اوقاتِ کار میں توسیع کی گئی، تاہم انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس، اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز 24 گھنٹے دستیاب ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی کے لئے بینکوں کے اوقات کار جاری کردیےگئے ہیں۔ایف بی آر کی درخواست پر ہفتہ 31 جنوری کو ٹیکس وصولی کے لیے بینکوں کے اوقاتِ کار میں توسیع کرد ی گئی۔
بینک ہفتہ 31 جنوری کو کھلی رہنے والی تمام بینک برانچز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ این بی پی کی کسٹمز وصولی کرنے والی شاخیں بھی توسیع شدہ اوقات میں کھلی رہیں گی۔ اوور دی کاؤنٹر ٹیکس ادائیگی کی سہولت ہفتہ کو بھی دستیاب ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے نِفٹ کلیئرنگ کے لیے ضرورت کے مطابق بینک برانچز کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آن لائن ٹیکس ادائیگی کے ذرائع بلا تعطل فعال رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس، اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز 24 گھنٹے دستیاب ہوں گے۔