ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بسنت 2026 کیلئے 12 نکاتی حفاظتی ضابطہ اخلاق، چھتوں پر اجازت نامہ لازمی

لاہور میں بسنت 2026 کیلئے 12 نکاتی حفاظتی ضابطہ اخلاق، چھتوں پر اجازت نامہ لازمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ثقافتی تہوار بسنت کو محفوظ اور پرامن انداز میں منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر قیادت حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ لاہور کے اندرون شہر، ہاؤسنگ سوسائٹیز، کمرشل عمارتوں اور چھتوں سمیت شہر بھر میں بسنت میلہ سجایا جائے گا، تاہم شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سیف بسنت کے لیے 12 نکاتی کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق بسنت کے دوران ڈرون کیمروں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے چھتوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی غیر قانونی یا خطرناک سرگرمی کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے۔ 30 افراد سے زائد گنجائش والی پرائیویٹ و کمرشل عمارتوں کی چھتوں پر بسنت کے پروگرام کیلئے اجازت نامہ لازمی ہوگا، اور بڑے اجتماعات کیلئے دستاویزات کی فراہمی اور آن لائن اجازت ناموں کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے منظور شدہ عمارتوں اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ درخواست گزار اپنے اصل شناختی کارڈ کی دونوں اطراف پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں سے کہا ہے کہ اجازت نامے کیلئے تمام کوائف اور دستاویزات کی درستی یقینی بنائیں اور بسنت سے قبل ضلعی انتظامیہ سے قانونی اجازت نامے کا عمل مکمل کریں۔