ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خوشخبری، حکومت کی جانب سے تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پیکج متوقع

بڑی خوشخبری، حکومت کی جانب سے تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پیکج متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  حکومت نے پاکستانی عوام کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تاریخ کے سب سے بڑے رمضان ریلیف پیکج کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران کروڑوں شہریوں کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت رواں سال رمضان میں 110 ارب روپے سے زائد کا ریلیف پیکج دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے ایک کروڑ شہریوں کو سہولتیں دی جائیں گی۔ وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 50 ہزار روپے سے کم آمدن رکھنے والے افراد کو بھی رمضان ریلیف پیکج میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس مقصد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔

حکام کے مطابق صوبوں نے بھی اپنے اپنے رمضان ریلیف پیکجز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کے لیے 45 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ سندھ حکومت 25 ارب روپے کے ریلیف پیکج پر غور کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت بھی 10 سے 13 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج پر کام کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رمضان میں وفاق کی جانب سے 20 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ، وزارت صنعت اور وزارت تخفیف غربت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق درآمدی چینی بھی رمضان ریلیف پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوگی۔ عوام کی سہولت کے لیے رمضان ریلیف پیکج میں شمولیت کے لیے ایس ایم ایس سروس 8070 کے ذریعے رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ مستحق افراد کی نشاندہی کے لیے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا سے بھی مدد لی جائے گی۔ وزیراعظم نے بی آئی ایس پی سے ہٹ کر دیگر مستحق افراد کو بھی ریلیف پیکج میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔