تین بیویوں والے اینکر کا پہلی بیوی کے بعد دوسری بیوی پر بھی تشدد، مقدمہ درج

Violence against women, City42, Ashfaq Riaz Satti, Second wife ofthe news anchor,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نیوز اینکر اشفاق اسحاق ستی کی دوسری بیوی نومیکا اشفاق ستی نے ان پر مار پیٹ کا الزام عائد کیا ہے اور قانونی کاروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔ان کی جانب سے جبران ناصر وکیل ہیں۔
اشفاق ستی کے پہلی بیوی سے تین بچے ہیں جو دوسری بیوی پال رہی ہے۔پہلی بیوی کی جانب سے بھی ماضی میں مار پیٹ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔دوسری بیوی سے بھی ایک بچہ ہے۔ان کی تیسری بیوی زارا انصاری کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے رہا ہے اور یہ خاتون بھی ایک بچے کی ماں ہیں۔
 اینکر اشفاق اسحاق ستی کیخلاف اپنی اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس مقدمہ کے اندراج کے بعد اس کے خلاف مزید کوئی کارروائی اب تک نہیں کی گئی۔


ایک نیوز چینل کے مارننگ شو کے میزبان اشفاق ستی کی اہلیہ کی جانب سے اس پر  تشدد کا الزام لگایا گیا ہے،اس کی بیوی نے اپنے زخمی چہرے اور جسم پر زخموں  کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرشیئر کردیں۔
نومیکا اشفاق ستی کا کہنا تھا کہ میں اپنے پورے جسم، اپنی پسلیوں، اپنے جبڑے اور اپنے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ تکلیف میں یہ لکھ رہی ہوں، میرے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے
ان کا کہنا تھا کہ مجھے میرے اپنے شوہر اشفاق ستی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مجھے آپ کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ایک بہت بااثر شخص ہے۔

اشفاق ستی کی بیوی پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ کا علم ہونے پر پاکستان کے سوشل میڈیا میں اس پر بہت سخت تنقید ہو رہی ہے اور اس کے تشدد کا نشانہ بننے والی اس کی بیویوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد اب تک اس با اثر اینکر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔