ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، وزیرِ اعظم

ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، وزیرِ اعظم
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے یکسو و متحد ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے، وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔ ان کایہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ صوبوں بالخصوص کے پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی ، اہلخانہ کے لیے صبراورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 28 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر