بلاول بھٹو دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے

بلاول بھٹو دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری روس کے 2 روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے، ماسکو پہنچنے پر روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ اہلکاروں نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔

وزیر خارجہ کی ماسکو آمد کے موقع پر روس میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-30/315913_9229685_updates.jpg

وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer