سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی رحیم یار خان میں ملاقات ہوئی ۔
پاکستان، یو اے ای تعلقات کو اسٹریٹجک معاشی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا ۔ آئی ٹی، توانائی، معدنیات اور دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی ۔
شیخ محمد بن زاید کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
وزیراعظم نے یو اے ای میں مقیم 21 لاکھ پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔حالیہ اسلام آباد ملاقات کے تسلسل میں قیادت کی سطح پر اہم پیش رفت ہوئی ۔اماراتی قیادت نے پاکستان کے لیے مسلسل حمایت پر وزیراعظم نے تشکر کا اظہار کیا
پاکستان، یو اے ای کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کا کامیاب سال مکمل ہوگیا ۔ رحیم یار خان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
