ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر ناقص انتظامات، بادشاہی مسجد کا عملہ عہدوں سے فارغ

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر ناقص انتظامات، بادشاہی مسجد کا عملہ عہدوں سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:غیر ملکی وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ناقص انتظامات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے عالمگیری بادشاہی مسجد کے ایڈمنسٹریٹر اور متعلقہ عملے کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

عہدے سے ہٹائے جانے والوں میں بادشاہی مسجد کے ایڈمنسٹریٹر اشفاق ڈیال، نگران بادشاہی مسجد محمد اشفاق اور محمد سلیم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وی وی آئی پی موومنٹ کے موقع پر مسجد کے داخلی راستے پر سکیورٹی اور انتظامی امور تسلی بخش نہ تھے، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ناقص انتظامات پر سیکرٹری اوقاف کو باضابطہ شکایت ارسال کی، جس کے بعد سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے معطلی اور عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انتظامی خلا کو فوری طور پر پُر کرنے کے لیے محمد علی خان کو نیا ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاریخی اور مذہبی مقامات پر وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔