ینگ ڈاکٹرز نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا منصوبہ مسترد کر دیا

ینگ ڈاکٹرز نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا منصوبہ مسترد کر دیا
کیپشن: City42 - YDA, Privatization Hospitals
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس اور ایپکا ملازمین نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی غیر علانیہ نجکاری کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

 میڈیکل تنظیموں کا کہنا تھا کہ بل کے نفاذ سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی بند ہوجائےگی جبکہ تمام ملازمین کو سول سرونٹ کے درجے سے بھی محروم کردیا جائے گا۔ خیبرپختو نخوا میں اس نظام نے ہیلتھ سیکٹر تباہ کیا، حکومت اس کا فرانزک آڈٹ کرے۔

 ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے مجوزہ قانون کے خلاف تمام ہیلتھ تنظیمیں متحرک ہیں۔ کل کونسل کے اجلاس کے بعد حتمی لائحہ عمل پیش کیا جائےگا۔

Sughra Afzal

Content Writer