بلاول بھٹو نے ایک گھنٹے میں ایک کھرب 30ارب جمع کرلئے   

بلاول بھٹو زرداری،وزیر خارجہ،اقوام متحدہ،عالمی ادارہ صحت،یونیسیف،سٹی42
کیپشن: Bilawal bhutto zardari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریبا ایک کھرب تیس ارب روپے جمع کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دی، بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ہلال احمر، ریڈ کراس سمیت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے مثبت ردعمل دیا، چین، ترکیہ، امریکا، برطانیہ، آذر بائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات ودیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات، کھانے پینے کی اشیاءسمیت دیگر اہم امدادی سامان کی بھی امداد دی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک سمیت مختلف عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔