ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، اہم ہدایات جاری کردیں

 محسن نقوی کا رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، اہم ہدایات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، محسن نقوی نے شاہین چوک مارگلہ روڈ اور فیض آباد انٹرچینج کا بھی معائنہ کیا،محسن نقوی نے تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا،کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کےمطابق انڈر پاس کی کھدائی مکمل،سٹیل فکسنگ سٹرکچر کا کام تیزی سے جاری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پر تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا، کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ ریکارڈ مدت میں منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں، جناح سکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ پر خوبصورت لائٹس لگائی جائیں اور لینڈ سکیپنگ کی جائے، ہدایت کی کہ جناح سکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنایا جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ پر شاہین چوک کا بھی دورہ کیا، ان  کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے رش کے خاتمےکیلئے مارگلہ روڈ کو مرحلہ وار سگنل فری بنایا جائے گا، فیض آباد انٹرچینج اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان اہم ترین کنکشن ہے،فیض آباد انٹرچینج کو کشادہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لائی جا سکے، ہمارا مقصد اسلام آباد کو عوامی سہولتوں کے حوالے سے عالمی معیار کا شہر بنانا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نےفیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبوں سے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے،انشاءاللہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

مارگلہ روڈ پر سب سے زیادہ رش شاہین چوک کے مقام پر ہوتا ہے،شاہین چوک پر انڈر پاس کی تعمیر مارگلہ روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔