ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 زمان پارک میں ٹکٹ کے  مسئلہ پر احتجاج کرنے والوں نے فواد حسین کی گاڑی روک لی

PTI, Zaman Park, PP141, Punjab Assembly, Re-election, Lahore, Sheikhupura, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شیخوپورہ کے دیہی حلقہ پنجاب اسمبلی  پی پی141 میں پنجاب اسمبلی الیکشن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار کے حامیوں نے زمان پارک لاہور میں تحریک انصاف کے راہنما چوہدری فواد حسین کی گاڑی روک لی۔  پاکستان تحریک انصاف  کے یہ کارکن پنجاب اسمبلی کے ری الیکشن کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے ایک امیدوار کے لئے عمران خان کے گھر کے نزدیک بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں۔

چوہدری فواد حسین کی گاڑی وہاں سے گزری تو احتجاجی کیمپ میں موجود کارکنوں نے اس کا راستہ روک لیا ور مطالبہ کیا کہ  ٹکٹ کی تقسیم کے حوالہ سے ان کو سنا جائے اور ان کے امیدور کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم 2009 سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، ٹکٹ ہمارا حق ہے۔فواد چوہدری نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کی آواز آگے پہنچنائیں گے جس کے بعد راستہ روکنے والوں نے ان کی گاڑی کو جانے دیا۔

 شیخوپوررہ کے حلقہ پی پی 141میں 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار محمود الحق 37 ہزار ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے اور تحریک انصاف کے امیدوار عابد حسین چٹھہ کو 27 ہزار  ووٹ ملے تھے۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے پی ٹی آئی رہنما رائے قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فواد چوہدری کو بتایا کہ حلقے کے عوام کی بات سنی جائے، حلقے کے عوام میرے ساتھ ہیں اور وہ "امپورٹڈ امیدوار" کو قبول نہیں کریں گے۔