نگران وزیراعظم سعودی عرب سے پاکستان روانہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔جدہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز ، مکہ مکرمہ ریجنل پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری اور دیگر اعلی حکام کے ہمراہ  نگران وزیراعظم  پاکستان کو الوداع کیا گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ گزشتہ شب مکہ مکرمہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ کے اندر ادائیگی نمازکی سعادت حاصل کی۔انہوں نے مسجد الحرام میں امت مسلمہ اورپاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کی۔
اس سے قبل نگراں وزیراعظم کے مدینہ منورہ سے جدہ کے رائل ٹرمینل پہنچنے پرمکہ ریجن کے چیف آف رائل پروٹوکول احمد بن ظفر نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔