ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں روہت شرما کا ہم شکل، تصاویر وائرل

Similar to Rohit Sharma in Pakistan
کیپشن: Rohit Sharma
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما کے ہم شکل کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِگردش ہے۔

 ٹوئٹر صارف کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص کی تصویر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ تصویر راولپنڈی کے علاقے صدر میں لی گئی ہے۔صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کس نے کہا پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے محفوظ نہیں ہے؟ ابھی بھارتی کرکٹر روہت شرما کو املی آلو بخارے کے شربت سے لطف اندوز ہوتے دیکھا ہے۔ 

یہ تصویر ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈٰا پلیٹ فارمز  پر بھی خوب وائرل ہوئی یہاں تک کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس تصویر کو شیئر کیا اور اس شخص کو روہت شرما کا ہمشکل قراردیا.

                                                                     سوشل میڈیا صارفین کے حوالے سے بات کی جائے تو بھارتی مداح اس موازنے پر کچھ خاص خوش دکھائی نہیں دیے تاہم پاکستانیوں نے اس شخص کو کافی حد تک روہت شرما کا ہم شکل کہا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر