علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں نادہندہ گاڑیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔
ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے گزشتہ کئی سالوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بینکس اور لیزنگ کمپنیز اپنے زیرِ ملکیت گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی میں محکمہ ایکسائز کی مدد کریں۔
شاہد گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری محکموں کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں،یکم نومبر سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت آٹھ شاہراہوں پر ناکہ بندی کی جائے گی۔
بڑی ڈیفالٹر گاڑیوں کو بند جبکہ ایک سال سے زائد عرصے سے نادہندہ گاڑیوں کے چالان کیے جائیں گے، اس حوالے سےای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔