ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین کا اہم فیصلہ

pak china relation
کیپشن: pak china relation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:مشکل وقت میں چین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل    اہم فیصلہ کر لیا ۔ 

ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کر لیا اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر  کیلئے دی جائے گی ۔جبکہ چین کی جانب سے  اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کردیا  گیا ہے ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کے دور ہ چین میں ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔

واضح رہے ستمبر2022 میں چین نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ یوآن دینے کا اعلان کیا تھا ، لیکن معاہدے کے بعد چین کی جانب سے  تعمیر نو کیلئے مجموعی رقم بڑھ کر80کروڑ یو آن ہوجائے گی۔