ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی وجہ سے پاکستان سری لنکا نہیں بنا: فواد چودھری

عمران خان کی وجہ سے پاکستان سری لنکا نہیں بنا: فواد چودھری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف الیکشن کے لیے تیار نہیں ہیں تو پھر بات چیت کیسی ؟

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شاہدرہ چوک میں موجود ہیں اور ہم انہیں تھکانا نہیں چاہتے۔ سب نے دیکھا کہ لوگوں کی توانائی میں کہیں کمی نہیں آئی اور آدھی رات تک ساتھ رہنے پر خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ ایسا نظام چاہتے ہیں جو عوام کی رائے پر مبنی ہو جبکہ حکمران ہر 10 منٹ بعد پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ مارچ میں وہ لوگ بھی نکلے ہیں جو سیاست سے دلچسپی نہیں رکھتے۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا بات چیت کے لیے تیار ہیں تو آپ کیوں تیار ہیں؟ اب تو عوام میں انقلاب آچکا ہے اور عمران خان کی وجہ سے پاکستان سری لنکا نہیں بنا۔ جب نواز شریف الیکشن کے لیے تیار نہیں تو بات چیت کیسی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور اگر عمران خان لیڈ نہ کریں تو لوگ حکمرانوں کو گھسیٹ کر نکالیں۔ سیاسی عمل میں اداروں کو ملوث نہیں ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید کے بیانات دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے۔ جن پر خود تشدد ہوا ہو انہیں تو تشدد کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ حکمران تو ساری بری ہو گئے ہیں لیکن ان کا کیسز سے بری ہونا کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی چودھری غلام حسین کی گرفتاری ہوئی، اس پر بھی کارروائی کریں گے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) میں باقی جماعتوں کی کوئی حیثیت نظر نہیں آ رہی کیونکہ تمام اختیارات نواز شریف کے پاس ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان آسمان کے نیچے بھی ہیں اور انہیں کمروں کی ضرورت نہیں۔ لانگ مارچ صرف دن کی روشنی میں ہو گا اور پرویز الہٰی گجرات میں ہمارا استقبال کریں گے وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام عالمی میڈیا کا محور ہمارا لانگ مارچ ہے۔ ہمیں انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے۔ ارشد شریف نے چیف جسٹس کو لیٹر لکھا تھا۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer